اویس کیانی : ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا .ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی ۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے سے بڑھ کر210روپے فی کلو پر پہنچ گئی،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہو گیا ۔گھریلو سلنڈر 2374روپے سے بڑھا کر2495روپے کا کر دیا گیا۔
عرفان کھوکھر نے بتا یا کہ کمرشل سلنڈر 9125روپے سے بڑھا کر 9580روپے کا کر دیا گیا۔ایل پی جی جہاز بغیر ایل پی جی ڈسچارج پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا ہے ،22جون 2023 کو الماہہ نامی جہاز1888.078میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پاکستان پہنچا تھا۔
ایل پی جی جہاز الماہہ ایک ماہ 22دن بعد گیس سپلائی دیئے بغیر واپس ہوا،جہاز کے کھڑے رہنے کی وجہ سے ساڑھے سات ہزار ڈالر یومیہ ڈیمرج کی مد میں ادا کیا گیا۔جہاز ہفتے کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر 1 لاکھ جرمانہ ادا کرکے واپس گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 70ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ ہوا۔