پنجاب ایگزمینیشن نےسکولوں کاامتحانی طریقہ کارتبدیل کردیا

پنجاب ایگزمینیشن نےسکولوں کاامتحانی طریقہ کارتبدیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  پنجاب ایگزمینیشن نےسکولوں کاامتحانی طریقہ کارتبدیل کردیا،نیاامتحانی طریقہ پہلی سےآٹھویں جماعت تک نافذ العمل ہوگا۔

 نئےامتحانی طریق کار کے مطابق اب بچوں کا رزلٹ کارڈ 3 امتحانات پر تیار کیا جائے گا،بچوں سے فرسٹ ٹرم ،مڈ ٹرم اور حتمی امتحان لیا جائے گا،پیک آئٹم بینک کے ذریعےسکولوں کوسوالیہ پیپرفراہم کریگا۔

فرسٹ ٹرم کا امتحان ستمبر کے آخری ہفتہ میں لیا جائے گا،مڈ ٹرم کا امتحان دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں لیا جائے گا جبکہ حتمی امتحان مارچ کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں منعقد کیا جائیگا۔

سوالیہ پیپرز امتحان سے ایک ہفتہ قبل فراہم کئے جائیں گے،سوالیہ پیپرزقائداکیڈمی کی جانب سےتعلیمی کلینڈر کےمطابق تیار کئے جائیں گے۔