(اویس کیانی)نیلم جہلم پراجیکٹ سے پیداوار کی بحالی کے بعد واپڈا پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگیا۔
واپڈا پن بجلی کی پیداوار8ہزار میگاواٹ سے بڑھ گئی،گزشتہ روز پیک آورز کے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے 8ہزار 158میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی،پن بجلی کی یہ پیداوار موجودہ سال کی سب سے زیادہ پیداوار ہے،منگلا سے ارسا کا انڈنٹ بڑھنے پر پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پیک آورز کے دوران تربیلا سے 3 ہزار 478میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی،تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے ایک ہزار 410 میگاواٹ اور غازی بروتھا سے ایک ہزار 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔
نیلم جہلم پراجیکٹ سے 798 میگاواٹ اور منگلا سے 305میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی،واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروں سے 717 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی،واپڈا پن بجلی پاکستان میں سستی ترین بجلی ہے.واپڈا پن بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 3 روپے51پیسے فی یونٹ ہے۔