نیپرا نے بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا دیدیا

Electricity
کیپشن: Electricity
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا)  نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے 10 پیسے  اضافہ کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت  اضافہ کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا، بجلی جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی، بجلی مہنگی ہونے سے کراچی کے صارفین پر 25 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جون کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 3 روپے 1 پیسہ چارج کیا جائے گا جبکہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کراچی کے صارفین مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا سات روپے اکانوے پیسے فی یونٹ اضافہ بھی بجلی کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔