ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

Pakistan Cricket Team
کیپشن: Pakistan Cricket Team
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 19 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

اسکواڈ کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں کیا اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان) (وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ  اور زاہد محمودشامل ہیں۔

بابراعظم  نے کہا کہ انہوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی مشاورت سے حارث رؤف اور محمد نواز کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں کھلاڑی کچھ وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد رواں ماہ کے اختتام پر افغانستان سیریز سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں۔ یہ دونوں کھلاڑی گزشتہ چند ماہ سے تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے قومی اسکواڈز کا حصہ ہیں، مسلسل کرکٹ کی وجہ سے انہیں اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں مل سکا۔ 

 بابراعظم نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم  میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ  طویل طرز کی کرکٹ کسی بھی ٹیم کا اصل امتحان ہوتی ہے، اس طرز کی کرکٹ میں کوئی بھی اوے سیریز کبھی بھی کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتی۔

 انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی پچز باؤنسی ہوتی ہیں، جو باؤلرز کے لیے تو سازگار رہتی ہیں تاہم ان کے  بلے بازوں نے بھی اس چیلنج سے بہتر انداز میں نبٹنے کی مکمل تیاری کر رکھی ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے موسم سے متاثر ہونے پرانہیں مایوسی ضرور ہے تاہم  موسم کسی کے کنٹرول میں نہیں، لہٰذاٹیسٹ سیریز سے قبل بھی جتنا موقع ملا پریکٹس کی اور اب وہ کھیل کے آغاز کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ  کرکٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہمیں اس کا متبادل ڈھونڈنا ہوگا،سوچنا چاہیے کہ ہمیں چھتوں والے ا سٹیڈیم چاہیے یا  ہر میچ کے لییایک اضافی دن۔

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اورانہیں گزشتہ دو سیریز سے ناقابل شکست رہنے والے اپنے ٹیسٹ اسکواڈ پرمکمل اعتماد ہے کہ وہ  کیربیئن  سرزمین پر بھی اپنی کارکردگی میں تسلسل کا مظاہرہ کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer