سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد مذاکرات کے دوران شاندار انتظامات پر پاک فوج، پنجاب رینجرز اور فیڈرل کانسٹیبلری کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے اور موٹر وے پولیس کی غیر معمولی کارکردگی کو بھی سراہا۔ محسن نقوی نے کہاکہ پوری ٹیم نے یکجان ہو کر مثالی انداز میں فرائض سرانجام دیئے جو قابل ستائش ہیں۔ معزز مہمانوں کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر افسران سے لے کر ہر جوان کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کے باعث بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان نے دن رات محنت کر کے ایک چیلنجنگ ورک کو بطریق احسن سرانجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کی کامیابی سب کے لئے قابلِ فخر لمحہ ہے۔