ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن: پاکستان کا خلائی سائنس کے ذریعے پائیدار ترقی پر زور

پہلی انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن: پاکستان کا خلائی سائنس کے ذریعے پائیدار ترقی پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پہلی انسانی خلائی پرواز کے عالمی دن کے موقع پر سپارکو کی انجینئرنگ ڈائریکٹر شہنیلہ طارق نے پائیدار ترقی کے لیے خلائی سائنس کے استعمال میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے 12 اپریل 1961 کی تاریخی خلائی پرواز کو انسانیت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عالمی دن کو منانے کا مقصد پہلی انسانی خلائی پرواز کی اہمیت کو تسلیم کرنا اور خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلائی تحقیق نے توانائی، ماحولیات، مواصلات اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کو فروغ دیا ہے اور عالمی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کی ہے۔

شہنیلہ طارق نے بتایا کہ اقوام متحدہ ہر سال 12 اپریل کو یہ دن مناتی ہے تاکہ 1961 میں یوری گاگارین کی پہلی خلائی پرواز کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی خلائی تحقیق کے میدان میں مسلسل پیش رفت کر رہا ہے اور 2026 میں چاند پر لینڈنگ کا ہدف رکھتا ہے، جو ملکی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشن نہ صرف پاکستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کا مظہر ہوگا بلکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ آخر میں انہوں نے ناسا کے خلابازوں کی حالیہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اسے انسانی ہمت اور سائنسی ترقی کی ایک بڑی مثال قرار دیا۔