اسرار خان: رواں سال کے دوران شہر بھر میں 6ہزار6 شہریوں کیساتھ جیب تراشی کاواقعہ پیش آیا ہےسب سے زیادہ واقعات 1270 سٹی ڈویژن کی حدود میں پیش آئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال سٹی ڈویژن میں جیب تراشی کے 1270 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہاجبکہ صدر ڈویژن جیب تراشی کی 1268 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پولیس ریکار ڈ میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کے 1086 مقدمات ،کینٹ ڈویژن میں 1010 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 796 مقدمات درج کیےگئے ہیں جبکہ سول لائنز ڈویژن میں رواں سال جیب تراشی کی 576 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں ہوئیں ہیں۔