ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ: موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، اسلحہ و موبائل برآمد

بادامی باغ: موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، اسلحہ و موبائل برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:بادامی باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق گینگ کے سرغنہ کی موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں، 4 موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان نے چند روز قبل بادامی باغ کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں قابو کر لیا۔ گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ہیں۔

کارروائی سب انسپکٹر عدنان گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، جس کے نتیجے میں گینگ کے ارکان بہادر اور رمضان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔