عابد چوہدری: تھانہ گڑھی شاہو پولیس نےایک کارروائی کےدوران ریکارڈ یافتہ 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ چوری شدہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان رحمان، عبداللہ اور عبدالرحمن کو خفیہ اطلاع پر گوندی پیر قبرستان سے گرفتار کیا گیا ہے ،ملزمان پر مجموعی طور پر 18 سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں ملزمان ریکی کر کے گن پوائنٹ پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔
پولیس ترجما ن نے بتایا کہ ملزمان سے 2 غیر قانونی پستول، چوری شدہ موٹرسائیکل اور نقدی رقم بھی برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔