وقاص احمد:مانگا منڈی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے علاقے کے مشہور اور بدنام زمانہ منشیات فروش محمد فیاض کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 کلو 40 گرام سے زائد آئس (منشیات) برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں، خصوصاً یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اطراف منشیات فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک تک رسائی کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔