ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن میں نواز شیریف کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار

PRI, PMLN, Nawaz Sharif, City42
کیپشن: میاں نواز شریف کی لندن آمد پر پی ٹی آئی کے پندرہ کارکن ان پر آوازے کسنے کے لئے ان کے گھر کے قریب جمع ہوئے، پولیس نے ان میں سے ایک کو گرفتار کیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نواز شریف کی لندن موجودگی کے دوران ان کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہنگامہ کر دیا، پولیس نے کم از کم ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی لندن مین اپنی رہائش گاہ آمد کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکن ان کے استقبال کے لئے جمع ہوئے تو پی ٹی آئی کے کچھ بدنام لوگ بھی وہاں رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لئے پہنچ گئے۔ پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔

لندن ک میں میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پر  آمد سے پہلے ہی ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچ گئی تھی۔

Caption  میاں نواز شریف کی لندن میں اپنے گھر آمد سے پہلے مسلم لیگ نون کے بہت سے کارکن وہاں جمع ہوئے، اب مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے سامنے استقبالیہ کیمپ لگا لیا ہے۔ 

ڈھول بجانے والوں نے ڈھول بجا کر  نوازشریف کی آمد پر  پرجوش استقبال کا ماحول بنا دیا تھا۔ مسلم لیگ نون کے کارکن نواز شریف کے استقبال کے لئے زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، اسی دوران وہاں پی ٹی آئی کے بعض لوگ بھی آ گئے جنہوں  نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اور آوازے کسنا شروع کر دیا۔ اس پر مسلم لیگ نون کے کارکن مشتعل ہوئے۔   پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے اور آمنے سامنے آگئے۔

Caption میاں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر آ کر تماشا لگانے کے عادی گلفام پر اس علاقہ میں نظر آنے پر پابندی ہے۔ آج لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے حمایتی گلفام حسین کو گرفتار کرلیا، گلفام حسین پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی کے باوجود وہاں آیا تھا۔