چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ بورڈ سید عظمت علی شاہ کی فیملی کے ہمراہ گورنر ہاؤس آمد

 چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ بورڈ سید عظمت علی شاہ کی فیملی کے ہمراہ گورنر ہاؤس آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ بورڈ سید عظمت علی شاہ کی فیملی کے ہمراہ گورنر ہاؤس آمد ،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اہلیہ کے ہمراہ استقبال کیا اور مہمانوں کو تاریخی گورنر ہاؤس کی عمارت کی سیر کرائی۔
چیئرمین شاہ عالم مارکیٹس بورڈ سید عظمت علی شاہ نے اپنی فیملی کے ہمراہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات گورنر پنجاب کی جانب سید عظمت علی شاہ کی فیملی کے اعزاز میں دئیے گئےعشائیے کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اہلیہ کے ہمراہ سید عظمت علی شاہ کی فیملی کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سید عثمان علی شاہ، ماجد شہزاد، محمد عمر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

دوسری جانب سید عظمت علی شاہ کو فیملی کے ہمراہ گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت کی سیر کروائی گئی جس پر سید عظمت علی شاہ نے عزت افزائی پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔