ویب ڈیسک : جنوبی کوریا کی مشہور اداکارہ جنگ چھے یول گزشتہ روز 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
سیریز ’زومبی ڈیٹیکٹیو‘ سے شہرت حاصل کرنے والی کورین اداکارہ جنگ چھے یول کی ایجنسی ’مینجمنٹ ایس‘ نے یہ بری خبر دی ہے کہ اداکارہ کا انتقال ہو گیا اور ان کی آخری رسومات نجی تقریب میں ادا کی جائیں گی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اداکارہ موت سے قبل اپنے نئے پراجیکٹ ’ویڈنگ امپاسبل‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس کی کہانی ایک ناول پر مبنی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کی موت کی خبر سننے کے بعد ’ویڈنگ امپاسبل‘ کی پوری کاسٹ اور عملہ صدمے میں ہے اور شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔پراجیکٹ کی پروڈکشن ٹیم نے جنگ چھے یول کی موت پر تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔