ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہونے پرچین کا ردعمل

شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہونے پرچین کا ردعمل
کیپشن: China Ambassador
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پاکستان کے23ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے اور انہوں نے ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پہلے بیان میں نومنتخب وزیراعظم شہباز شیرف نے سی پیک منصوبوں پر تیزی لانے کا اعلان کیا کرتے ہوئے کہا کہ چین سے دوستی لازوال ہے اور قیامت تک قائم رہے گی۔

پاکستان میں موجود چینی سفارتخانے کی جانب سے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر رد عمل سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین کی پاکستان کے حوالے سے غیرمتزلزل دوستانہ پالیسی پر قائم رہے گی۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں چین پاکستان تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔