ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلزار کی نظم کے ساتھ نعمان اعجاز کا خوبصورت پیغام

گلزار کی نظم کے ساتھ نعمان اعجاز کا خوبصورت پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی ) منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ مذہب، رنگ، نسل ،ذات پات سے بالاتر ہوکر دوسروں کی مدد کریں کیونکہ سب سے بڑا مذہب ہی انسانیت ہے۔

  نعمان اعجاز نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گلزار صاحب کی خوبصورت نظم کے ساتھ ہی دنیا کی موجودہ صورتحال پر کچھ اچھی باتیں بھی بولیں۔ نعمان اعجاز نے اپنی ویڈیو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایک اور دن دیکھنا نصیب کیا۔

اداکار نے کہا کہ کسی نے مجھے واٹس ایپ پر گلزار صاحب کی ایک پرانی نظم بھیجی تو میں نے سوچا کہ یہ نظم آپ لوگوں کو بھی سنا دوں۔ انہوں نے کہا کہ نظم کچھ یوں ہے،بے وجہ گھر سے نکلنے کی ضرورت کیا ہے، موت سے آنکھیں ملانے کی ضرورت کیا ہے، سب کو معلوم ہے باہر کی ہوا قاتل ہے، یونہی قاتل سے الجھنے کی ضرورت کیا ہے، ایک نعمت ہے زندگی اسے سنبھال کے رکھ ،قبرستان کو سجانے کی ضرورت کیا ہے دل کے بہلانے کو گھر میں ہی وجہ کافی ہے، یونہی گلیوں میں بھٹکنے کی ضرورت کیا ہے۔

نعمان اعجاز نے یہ نظم پڑھنے کے بعد کہا کہ گلزار صاحب کی یہ نظم اتنی خوبصورت ہے کہ سب کچھ کہہ دیتی ہے، نعمان اعجاز نے کہا کہ انسانیت بہت بڑی چیز ہے سب سے بڑا مذہب ہی انسانیت ہے۔

واضح رہے کہ 10 اپریل کو  بھی  نعمان اعجاز نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر  کی تھی جس میں نعمان اعجاز اپنے گھر  کی چھت پر موجود تھے، نعمان اعجاز نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ میں ایک عرصے کے بعد اپنے گھر  کی چھت پر آیا ہوں اور میرا یقین کیجیے کہ میں یہاں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

Sughra Afzal

Content Writer