ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے نام پر جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کی شامت آگئی

پنجاب پولیس کے نام پر جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) پولیس ڈیپارٹمنٹ اور افسران کے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے اب نہیں بچیں گے۔ جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے سے رابطے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پولیس کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر پولیس کے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو ان اکاؤنٹس کی نشاندہی کرے گی۔ پولیس کے جعلی اکاؤنٹس بنا کرغلط معلومات کے ذریعے پولیس کا امیج معاشرے میں خراب کیا جاتا ہے۔ ان معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر سے پولیس میں کام کرنے والے آئی ٹی گریجوایٹس افسران کی لسٹیں مرتب کرلی گئیں ہیں۔

آئی ٹی گریجوایٹس افسران یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایک ہفتہ ٹریننگ کے بعد ہر ضلع میں سوشل میڈیا کے لیے کام کریں گے۔ سوشل میڈیا کا سسٹم سنٹرلائزاڈ ہوگا جو کہ آئی جی پنجاب کی زیرنگرانی کام کرے گا۔