ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت نے 6 ہزار سے زائد ملازمین سرپلس قرار دے دیے

محکمہ صحت نے 6 ہزار سے زائد ملازمین سرپلس قرار دے دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: محکمہ پرائمری ہیلتھ اور پاپولیشن ویلفیئر کے انضمام کے دوران 6 ہزار سے زائد ملازمین کو سرپلس قرار دیا گیا، تاہم سرپلس ملازمین کو مختلف محکموں اور اضلاع میں کھپانے کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سروسز نے تمام محکموں کو نئی بھرتیوں سے قبل این او سی لینا لازم قرار دے رکھا ہے  این او سی کے بغیر کوئی محکمہ یا خودمختار سرکاری اتھارٹی نئی بھرتی نہیں کرسکتی جبکہ محکمہ سروسز کی پابندی کے باوجود محکمہ صحت بغیر این او سی نئی بھرتیوں میں مصروف ہے، جبکہ دوسری جانب ہزاروں ملازمین کو حکومت کے سرپلس پول میں ڈال دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرپلس قرار دیے گئے ملازمین پاپولیشن ویلفیئر کے منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔ محکمہ سروسز تاحال ان ملازمین کو مختلف محکموں اور اضلاع میں کھپانے میں ناکام ہے۔