ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والدین بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کی مصنوعات سے دور رکھنے کیلئے کردار ادا کریں

والدین بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کی مصنوعات سے دور رکھنے کیلئے کردار ادا کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :انٹرپرینیورشپ اینڈ یوتھ ڈیولپمنٹ سوسائٹی ( ای وائے ڈی ایس) نے والدین اور سرپرستوں پر زور دیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو تمباکو اور نکوٹین مصنوعات سے دور رکھنے اور ان تک ان اشیاء کی رسائی روکنے کے لیے اپنا فعال اور باخبر کردار ادا کریں۔ 

یہ بات ای وائے ڈی ایس کے زیر اہتمام "یوتھ ایکسس پریوینشن انیشی ایٹو" کے تحت "یوتھ ایٹ ہوم" کے عنوان سے منعقدہ ایک میڈیا نشست کے دوران سامنے آئی،  تقریب میں گھر کے ماحول اور خاندانی تربیت کے اہم کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے ای وائے ڈی ایس کی نائب صدر شائستہ عائشہ نے کہا کہ نوجوانوں کو مضرِ صحت مصنوعات سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، والدین اپنے بچوں کے ارد گرد کے ماحول، دوستوں کی صحبت اور پڑوس کے اثرات پر نظر رکھ کر اور ان سے دوستانہ انداز میں گفتگو قائم رکھ کر اس سلسلے میں بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر وائے اے پی پروگرام منیجر عائشہ زبیری نے ذمہ دارانہ ابلاغ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمباکو اور نکوٹین کے استعمال سے متعلق معلومات کی درست، متوازن اور بغیر کسی سنسنی کے فراہمی عوامی شعور کو بیدار کرنے میں اہم ثابت ہوتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو بغیر کسی خوف یا لامتناہی ملامت کے آگاہی پر مبنی مواد کا احاطہ کرنا چاہیے۔

تقریب کے شرکاء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ تعلیمی اداروں اور کمیونٹی کے رہنماؤں کو اس مہم کا حصہ بنانا ضروری ہے تاکہ گھر، اسکول اور معاشرے کے سطح پر تمباکو اور نکوٹین کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Ansa Awais

Content Writer