ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 اکتوبر سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

15 اکتوبر سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابو بکر ارشد: سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن نے کہا ہے کہ 15 اکتوبر 2026 سے دھواں چھوڑنے والی نجی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

سموگ سیزن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسان احسن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ای پی اے اور دیگر اداروں نے مل کر سموگ کے خاتمے پر کام کیا، جس کے نتیجے میں گزشتہ سال سموگ کی صورتحال میں کافی بہتری نظر آئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس میں 18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ محکمہ ایکسائز میں 24 ملین گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں محکمہ گاڑیوں کو ایک سال کے لیے اسٹیکر جاری کرے گا،

سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق  گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں ٹریفک پولیس کے ہمراہ کی جائیں گی۔