ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد یوسف خان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد اسماعیل خان نے پستول سے 6 فائر کیے۔ شالیمار پولیس اور ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق  شالیمار پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مقدمے کے اندراج اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔