حسن علی: شہر میں ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت جاری ہے، سرکاری نرخ 258 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کے مطابق سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فراہمی خواب بن گئی ہے اور انہیں مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جبکہ انتظامیہ قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔
شہریوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور من مانی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔