ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئیگا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئیگا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسان عباسی  : سپارکو  نے ربیع الثانی 1448 ہجری کے چاند کی پیدائش اور رویت کے حوالے سے فلکیاتی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

 سپارکو کے مطابق ربیع الثانی کے نیا چاند 11 ستمبر کی صبح 8:27 بجے پیدا ہونے کا امکان ہے  جبکہ 12 ستمبر کی شام ہلال نظر آنے کی قومی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں چاند عام آنکھ سے دیکھا جا سکے گا جبکہ دیگر علاقوں میں اس کی رویت کے لیے دوربین کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

فلکیاتی پیشگوئی کے مطابق یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔ تاہم سپارکو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قمری مہینے کے آغاز کا حتمی اور باقاعدہ اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔