ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائسنس چاہیے تو یہ شرط پوری کرنا ہوگی، پتنگ مینوفیکچررز کیلئے اہم اعلان

لائسنس چاہیے تو یہ شرط پوری کرنا ہوگی، پتنگ مینوفیکچررز کیلئے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:لاہور میں پتنگ سازی کے مینوفیکچرنگ لائسنسز کے اجرا کیلئے تصدیقی عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مینوفیکچررز کے کوائف اور مقررہ جگہوں کے معائنے کا عمل فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 ستمبر سے مینوفیکچرنگ لائسنسز کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مینوفیکچررز کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں متحرک کردیا گیا ہے۔ لائسنس صرف ان مینوفیکچررز کو جاری کیے جائیں گے جو تمام قانونی تقاضے اور مقررہ معیار پورا کریں گے۔

ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ لائسنسنگ کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی مینوفیکچرر کو مقررہ معیار پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ غیر قانونی مواد تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو محفوظ تفریحی ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔