ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی نوٹسز اور جعلی اہلکاروں کے خلاف ڈیجیٹل چیک اینڈ بیلنس سسٹم نافذ

غیر قانونی نوٹسز اور جعلی اہلکاروں کے خلاف ڈیجیٹل چیک اینڈ بیلنس سسٹم نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب :لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے غیر قانونی نوٹسز اور جعلی اہلکاروں کے خلاف جدید ڈیجیٹل چیک اینڈ بیلنس سسٹم نافذ کر دیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے محمد طاہر فاروق نے کہا ہے کہ شہری ایل ڈی اے عملے سے شناختی کارڈ لازمی چیک کریں، جبکہ ایل ڈی اے میں افسران پر مشتمل خصوصی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق اب نوٹسز پر کیو آر کوڈ درج ہوں گے، جنہیں شہری خود چیک کر سکیں گے۔ باوردی سٹاف کارڈ آویزاں کر کے ہی نوٹسز فراہم کرے گا۔

محمد طاہر فاروق نے بتایا کہ ایل ڈی اے باڈی کیمز خرید رہا ہے، آئندہ آپریشنز میں اہلکار باڈی کیم کے ذریعے کارروائی کی ریکارڈنگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر شہریوں کی شکایات پر ریکارڈ شدہ کارروائی کا جائزہ لے کر ایکشن لیا جائے گا۔