ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل میں قیدی بیماری کے باعث جاں بحق

اڈیالہ جیل میں قیدی بیماری کے باعث جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں ایک حوالاتی قیدی بیماری کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

 حکام کے مطابق 40 سالہ اویس احمد تھانہ جاتلی کے منشیات کے مقدمے میں اسیر تھا۔

  جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر اسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گیا۔

 حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer