عیسیٰ ترین :بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے تفتان میں پھنسے سینکڑوں ٹرکوں، بوزروں، کنٹینرز اور مزدا گاڑیوں کو آزادانہ نقل و حرکت دینے کا مطالبہ کر دیا۔
ترجمان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق سینکڑوں ٹرک کئی ماہ سے تفتان میں خالی کھڑے ہیں اور واپسی کے منتظر ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹر رہنماؤں کی آئی جی ایف سی سے ملاقات ہو چکی ہے، جس میں آئی جی ایف سی کی جانب سے تسلی بخش یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ تفتان میں پھنسے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو جلد آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت مل جائے گی۔
گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت پاکستان کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تفتان میں پھنسے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو گھروں اور منزلوں تک واپس پہنچنے کی اجازت دی جائے۔