سٹی 42: ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک کامزیداضافہ کردیا گیا
اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا،سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.28ڈالرایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا .
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کےسسٹم پرایل این جی 0.28ڈالرزفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ، سوئی ناردرن کےلیےایل این جی کی نئی قیمت 12.01ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کردی ، سوئی سدرن کے لیےایل این جی کی نئی قیمت11.01ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی.
اوگرا نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کیا تھا.
