سٹی 42: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں دعائیہ تقریب کاانعقاد ہوا
قائداعظم محمد علی جناح کے 77 ویں یومِ وفات پر خصوصی دعا و فاتحہ خوانی کی گئی،آپریشنز کمانڈر سیف سٹی، سٹاف اور مختلف فورسز کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی ،سیف سٹی افسران نے بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم خدمات کو سراہا۔
خصوصی تقریب میں قائداعظم کی جدوجہد، قیادت و اصولوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

