حاشر وڑائچ: اسلام آباد کی سیشن عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز کی بندش کے معاملے میں یوٹیوبرز کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔
عدالت نے یوٹیوبرز کی جانب سے دائر اپیلوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کا یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ اس فیصلے سے متاثرہ یوٹیوبرز کو اظہارِ رائے کی آزادی کے ضمن میں اہم قانونی سہارا مل گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 11 یوٹیوبرز کی جانب سے دائر اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے زیر سماعت تمام 11 اپیلیں منظور کر لیں۔فیصلے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کا یوٹیوب چینلز بند کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا گیا۔یہ فیصلہ ان 11 یوٹیوبرز کے حق میں سنایا گیا جنہوں نے اپیلیں دائر کی تھیں۔
عدالت نے صرف زیر سماعت اپیلوں کی حد تک فیصلہ سنایا ہے، باقی کیسز پر فیصلہ بعد میں متوقع ہے۔