ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکوں کے اثاثوں میں 11 فیصد تک اضافہ  

بینکوں کے اثاثوں میں 11 فیصد تک اضافہ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں بینکنگ سیکٹر کے اثاثے گذشتہ 6 ماہ کے دوران 11 فیصد بڑھ گئے، سٹیٹ بینک نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔

 سٹیٹ بینک کیجانب سے جاری کردی رپورٹ جنوری تا جون 2025 کی کارکردگی پر مبنی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق بینکنگ سیکٹر کا منافع مستحکم رہا، مالیاتی منڈیوں میں 6 ماہ کے دوران اتار چڑھاؤ رہا، بینکنگ سیکٹر شدید دباؤ کی صورت میں بھی مستحکم ہے۔

 بینکوں کے اثاثوں میں زیادہ تر اضافہ سرکاری سیکورٹیز میں سرمایہ کاری سے ہوا، ڈیپازٹس میں سترہ اعشاریہ سات فیصد اضافے سے بینکوں کا قرض پر انحصارکم ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق قرضوں کے ڈیفالٹ کا مجموعی تناسب 7.4 فیصد جبکہ نیٹ بنیاد پر منفی صفر اعشاریہ پانچ فیصد رہا۔

  رپورٹ میں کہا گیا ہے جغرافیائی کشیدگی کے سنگین خطرات کے باوجود مالیاتی نظام پر اعتماد برقرارہے۔