اسرار خان :مویشی اور سائیکل چور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ۔رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چور شہریوں کے 794 مویشی اور 242 سائیکلیں لے اڑے ۔
شہرمیں چوروں کی بھرمارہوگئی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 8 ماہ میں مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 256 مقدمات کے ساتھ سر فہرست آیا ۔ کینٹ ڈویژن 204 وارداتوں کے ساتھ دوسرے ، ماڈل ٹاؤن ڈویژن مویشی چوری کے 179 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے70،سول لائنز ڈویژن سے 46 مویشی چوری ہوئے ۔ سٹی ڈویژن میں 8 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 39 مقدمات درج کیےگئے۔ جبکہ سائیکل چوری کی وارداتوں میں اقبال ٹاؤن ڈویژن 63 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن 59 وارداتوں کے ساتھ دوسرے، کینٹ ڈویژن سائیکل چوری کے 55 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پرآیا۔ صدر ڈویژن سے 32، سول لائنز ڈویژن سے 21 سائیکلیں چوری ہوئیں ۔ سٹی ڈویژن میں 8 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 12 مقدمات درج کیے گئے