جائیداد کی تقسیم کا معاملہ، سوتیلے چچا اور رشتہ داروں نے خاتون وکیل پر تیزاب پھینک دیا

جائیداد کی تقسیم کا معاملہ، سوتیلے چچا اور رشتہ داروں نے خاتون وکیل پر تیزاب پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لودھراں کی آغا ندیم کالونی میں خاتون وکیل پر تیزاب پھینک دینےکامعاملہ، پولیس نےچارنامزدملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق وکیل نوشین صباحت گھر پر موجود تھی دروازے پر دستک ہوئی ، خاتون وکیل نے جیسے ہی دروازہ کھولا سوتیلے چچا اور رشتہ داروں نے تیزاب پھینک دیا،   تیزاب سے خاتون وکیل کا چہرہ ،جسم اور ہاتھ متاثر ہوگیا، خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ وکیل کے سوتیلے والد کی جائیداد کی تقسیم کے کیسسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 

سٹی پولیس نےچارنامزدملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی ایس پی اسحاق سیال کا کہنا ہے کہ درخواست ملتے ہی قانونی کاروائی شروع کردی جائے گی۔