گلشن حدید سکینڈل، پولیس کی جانب سے 24 نیوز کی مثبت تحقیقاتی رپورٹنگ کا اعتراف

Gulshan e Hadeed sandal, City42, 24News investigative reporting
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گلشن حدید وڈیو اسکینڈل کی کوریج میں 24 نیوز مظلوم کا ساتھ  دینےمیں سب سے پہلے سب آگے ثابت ہوا۔
ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہسر نے 24 نیوز سے اپنے آفس میں خصوصی ملاقات میں گلشن حدید وڈیو اسکینڈل کی کوریج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 24 نیوز نے جس طرح گلشن حدید کیس پر تحقیقی کام کیا وہ لائق تحسین ہے۔
غلام اظفر مہسر نے کہا کہ آپ اسی طرح ایمانداری سے محنت کریں، اپنے جذبے کو قائم رکھیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 24 نیوز پر تحقیقی خبریں نشر ہونے کے بعد گلشن حدید وڈیوز کیس کو میں خود مانٹر کررہا ہوں۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ مقدمے میں 354 A کی دفعہ شامل کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد ملزم سزا  سےبچ نہیں سکے گا۔ سنہوں نے کہا،تفتیشی عملے کو بتادیا ہے اس کیس میں زرہ برابر لاپرواہی یا نا اہلی براداشت نہیں کی جائےگی۔ آپ کے چینل کے توسط سے تمام متاثرہ خواتین کو پیغام ہے کہ وہ پولیس کو بیان دیں، ان کے نام صیغہ راز میں رکھیں گے۔ کوئی خاتون وڈیو لنک کے زریعے جواب دینا چاہے تو یہ سہولت بھی میسر کریں گے۔تفتیشی عملے کو حکم دیا ہے ملزم کا کھانا اب اس کے گھر سے نہ آئے۔ملزم سے کسی کی بھی ملاقات بند کرادی ہے شفاف تفتیش ممکن بنائیں گے۔

واضح رہے کہ سٹی فورٹی 42 گروپ کے چینل24ںیوز نے کراچی میں گلشن حدید سکول سکینڈل مین ملزم کے ساتھ بعض پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت اور ملزم کو مقدمہ سے بچانے کے لئے متاثرہ خواتین پر دباو ڈالنے کے لئے پولیس ملازمین کے استعمال اور تفتیش کے عمل میں ملزم کو فائدہ پہنچانے کی کوششوں کی بروقت نشان دہی کی تھی اور پولیس کے سینئیر افسران خبردار ہو گئے اور انہوں نے سنگین جرائ میں ملوث ملزم کے مقدمہ میں نہ صرف مناسب دفعات شامل کر دیں بلکہ تفتیش کو بھی صحیح رخ پر لے آنے کا انتظام کر دیا۔