ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

شہر کے مختلف علاقوں سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقا ص احمد :شہر کے مختلف علاقوں سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جنہیں مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

ایدھی ذرائع  کے مطابق داتا دربار ،لوئر مال ،ٹاؤن شپ، شاھدرہ ٹاؤن کے علاقوں سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی۔

داتا دربار کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 35 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا،لوئر مال تاج کمپنی پل کے قریب سے 57 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمدہو ئی ،شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی 20 دن پرانی بوسیدہ لاش برآمد جبکہ ٹاؤن شپ ،اللہ ہو گول چکر کے قریب سے 25 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی شناخت نہ ہو سکی ،پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش یں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتق کر دی گئی ۔