8تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل

Incharge Investigation
کیپشن: Incharge Investigation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ(عرفان ملک) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے 8  تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کے تقرروتبادلے کردیئے، نئے انچارج انویسٹی گیشن میں ایک انسپکٹر اور 7سب انسپکٹرزشامل ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر احمد تبسم کھوکھر انچارج انویسٹی گیشن یکی گیٹ سے انچارج انویسٹی گیشن لوہاری گیٹ، سب انسپکٹر جواد خان انچارج انویسٹی گیشن نولکھا سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی جبکہ انسپکٹر منور حسین کوانچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جنوبی چھاؤنی تعینات کردیا گیا۔ 

ڈی آئی جی نے سب انسپکٹر محمد صفدر اسلم انچارج انویسٹی گیشن گوالمنڈی سے انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ، سب انسپکٹر محمد سعید احمد کوانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا بھیج دیا, سب انسپکٹر ظفر اقبال انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی، سب انسپکٹرآصف علی کو جنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن لیاقت آباد سے انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی اور سب انسپکٹر محمد حسین کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ لگا دیا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer