کسان کارڈ جاری کرنے کیلئے 12رکنی کمیٹی قائم

کسان کارڈ جاری کرنے کیلئے 12رکنی کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(علی رامے)دو سال بعد بھی حکومت کسانوں کو کسان کارڈ نہ فراہم کرسکی۔اب پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کے حوالے سے مسائل کے حل  کے لئے کمیٹی بھی بنا دی۔

 تفصیلات کے مطابق دو سال بعد بھی حکومت کسانوں کو کسان کارڈ نہ فراہم کرسکی۔اب پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کے حوالے سے مسائل کے حل  کے لئے کمیٹی بھی بنا دی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسان کارڈ کی فراہمی کے لیے صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں 12 رکنی کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری لائیوسٹاک بطورممبر شامل ہیں۔

سیکرٹری زراعت، سیکرٹری جنگلات، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور  ڈی جی پی ایل آر اے بھی شامل ہیں،سٹیٹ بینک  اور شیڈول بینکوں سے بھی افراد کوشامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کسان کارڈ کے حوالے سے تجاویزتیار کرکے کیبنٹ کو پیش کرے گی۔ٹی او آرز کے مطابق بینکوں کے ساتھ مل کرکسانوں کو فری سروسز فراہم کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ کمیٹی کسانوں،ٹھیکے دار اور مزاروں کی بھی سکروٹنی کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer