لاہوریوں کو چائے کی چُسکیاں اب مہنگی پڑیں گی

لاہوریوں کو چائے کی چُسکیاں اب مہنگی پڑیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)چائے کے دیوانوں کیلئے بُری خبر، شہر کی اوپن مارکیٹ اور اکبری منڈی میں برانڈڈ اور چائے کی کھلی پتی کی قیمتوں میں 100 سے 140 روپے فی کلو گرام تک کا اضافہ ہوگیا۔

برانڈڈ چائے100 روپے اضافے کے بعد1200 روپے کی  فی کلوگرام ہوگئی ہے،جبکہ کھلی پتی120 سے 140 روپے مہنگی ہونے کے بعد بالترتیب  880 اور 920 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے،مہنگائی کے سونامی میں ڈوبتی عوام چائے کی قیمتوں میں اضافے پربلبلا اٹھی، صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمدعارف نے چائے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

لاہوریوں  کا کہنا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ چائے کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، لاہوریوں نے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے چائے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer