بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمین کی بھرتی کی منظوری دیدی گئی،کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی میں لائن سٹاف اور ریڈنگ سیکشن میں ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا، لیسکو میں مجموعی طور پر 1180 ملازمین کو بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی ہے، ٹیسٹنگ کمپنی کی منظوری کے بعد لیسکو بھرتی کیس کو پیپکو بھجوائے گی، پیپکو سے منظوری ملنے پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer