ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر لاء محمد رشید کے اعزازمیں الوداعی تقریب

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر لاء محمد رشید کے اعزازمیں الوداعی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب: ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر لاء محمد رشید کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈی جی رانا عبدالشکور خان، ڈائریکٹر امیر حسن، احسن لطیف, محمد اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء ارم اور سبطین علی سمیت لا ڈائریکٹوریٹ کے کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔

تقریب میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لاء محمد رشید کو پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے، ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شلیڈ سے بھی نوازا گیا۔

ایڈیشنل ڈی جی کا کہنا تھا کہ محمد رشید ایل ڈی اے کے لیے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلا یا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افسران محنت کریں اور آگے بڑھیں۔  

Shazia Bashir

Content Writer