ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کتنا سستا؟

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کتنا سستا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ۔ 

 کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں ڈالر 281.26 روپے سے کم ہوکر 281.17 روپے پر بند ہوا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 282.20 روپے پر آگیا ۔ جس کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 1 روپے 3 پیسے رہ گیا ۔ 

اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے یورو 4.25 روپے سستاہوکر 329.40 روپے، برطانوی پاونڈ 4.14 روپے سستا ہوکر 379.32 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے بڑھ کر  77.52 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.63 روپے کا ہوگیا۔