ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا آگے نکل چکی، ہمارے آرام کا وقت ختم ہوگیا ہے: مصطفیٰ کمال  

دنیا آگے نکل چکی، ہمارے آرام کا وقت ختم ہوگیا ہے: مصطفیٰ کمال  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دنیا آگے نکل چکی ہے، ہمارے آرام کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

 کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنا چاہتی ہے، ہمیں اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

 مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میں آپ سب میں سے ہی ایک ہوں، آپ کا حمایتی ہوں، مجھے اس منصب پر 6 ماہ ہوئے ہیں، آپ 60 سال کے مسائل بتاتے ہیں۔

 وزیر صحت نے کہا کہ میں ذمے داری لیتا ہوں، پہلے والوں پر الزام نہیں لگاؤں گا، ڈریپ میں میڈیکل آلات اور ادویات آتی ہیں، یہ وہ فورم نہیں کہ تمام مسائل بتائے جائیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے فون پر موجود ہوں، چاہتا ہوں کہ چیزیں ٹھیک ہوں، اگر آپ کو مسائل حل کروانے ہیں تو آ کر ملنا پڑے گا،ہمارے پڑوس میں انڈسٹریز کا بڑا حصہ جا رہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میری کوئی دوا یا میڈیکل ڈیوائسز کی فیکٹری نہیں، آپ کو سہولت فراہم کرنا میری ذمے داری ہے، کراچی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔