ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے بلوچستان زون نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلیے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار گرفتار کرلیا۔ ملزموں کے قبضے سے 22000 امریکی ڈالر، 24500 سعودی ریال، 113760 افغانی اور 495000 پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزموں کو چمن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں اور بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ جن کے قبضے سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔