ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچے کے ڈاکوؤں نے ایک اور مغوی کو قتل کردیا، تعلق پنجاب سے تھا

کچے کے ڈاکوؤں نے ایک اور مغوی کو قتل کردیا، تعلق پنجاب سے تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر احمد: کشمور،کچے کے ڈاکوؤں نے تشدد کرکے ایک اور مغوی کو قتل کردیا ، گوجرانوالہ پنجاب کےرہائشی محمد بشیر کوہنی ٹریپ کرکے اغوا کیا گیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق کشمور میں مغویوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ رک سکا، پولیس کے مطابق سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے سے نامعلوم شخص کی بوری میں بند لاش برآمد ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی، تھانہ گیھلپور پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ پنجاب کا ہے ہم نے انسانیت کی خاطر لاش کو ہسپتال منتقل کیا ہے، لاش سے تلاشی کے دوران شناختی برآمد ہوا ہے۔

شناختی کارڈ کے مطابق لاش کی شناخت پنجاب کے رہائشی محمد بشیر کے طور پر ہوئی ہے،پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا محمد بشیر ہنی ٹریپ ہوکر اغوا ہوا تھا۔

بشیر احمد کو ڈاکوؤں نے اغوا کرنے کے بعد سخت تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ہے۔