ورلڈکپ میچز میں ایپ کے ذریعےجواء لگانے والے 3 بکیے گرفتار

ورلڈکپ میچز میں ایپ کے ذریعےجواء لگانے والے 3 بکیے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک: سمن آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ میچز میں Bet pro ایپ کے ذریعےجواء لگانے والے 03 بکیے گرفتارکرلیے گئے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان عبداللہ،سعید اور مجتبی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ملزمان نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے میچ پر جواء لگایا۔ 

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 01 لاکھ 04 ہزار روپے کی نقدی برآمد۔ ملزمان اٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ میچز پر جواء لگاتے تھے۔

 ملزمان کے موبائل ایپ اکاؤنٹ میں بھی لاکھوں روپے کا بیلنس موجودتھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کردیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو  نے ایس ایچ او خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔