حماس کا حملہ شیطانی اقدام،علاقائی خطرات کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہےہیں،صدربائیڈن

Joe Bidan on Hamas, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکہ کے صدر  جو بائیڈن نے کہاا ہے کہ حماس کا اسرائیل  پر حملہ شیطانی اقدام تھا۔حملوں کے بعد ممکنہ علاقائی خطرات کو روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

وائٹ ہاوس سے جاری کئے گئے بیان میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، ایک ہزارافراد  کو ذبح کردیا گیا۔ حماس دہشت گرد تنظیم ہے ۔ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے  ہیں۔

 صدر جوبائیڈن  نے کہا کہ اسرائیل کو موجودہ صورتحال میں جس دفاعی سازوسامان کی ضرورت ہے وہ ہم فراہم کریں گے۔

 صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل میں 14 امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔ ہم اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو یقینی بنائیں گے۔حملوں کا جواب دینا اسرائیل کا حق اور فرض ہے۔امریکا اسرائیل کی فوجی امداد بڑھارہا ہے۔ امریکی فوجی امداد میں اسلحہ گولہ بارود شامل ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کی مدد کیلئے کانگریس سے جلد اقدامات کا مطالبہ کریں گے۔