ویب ڈیسک :12 قومی و صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا،قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ این اے 45 ضلع کرم کا انتخاب 16 اکتوبر کو نہیں ہوگا۔کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔