ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی جانب سے مودی کا بیان جھوٹا قرار

Modi
کیپشن: Modi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان  نے  مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی کا بیان جھوٹا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے لیکن بھارتی وزیر اعظم کے بیان سے واضح ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس قدر بے بہرہ ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔