ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء رانا مشہود نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے حکمت عملی مکمل کرلی ہے۔ پنجاب میں نمبر گیم مکمل ہو چکا ہے۔ موجودہ حکومت جلد ختم ہوجائے گی۔
رانا مشہود نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، بہت ساری باتیں وقت آنے پر بتاؤں گا۔اسپیکرپنجاب اسمبلی کا انتخاب آئین نے خفیہ رائے شماری سے طے کیا ہے، رائے شماری میں بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج نہیں ہونا چاہیے تھا۔