اچھرہ،بچوں کی لڑائی کا بھیانک انجام

ichra firing
کیپشن: Firing file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،معمولی تنازع پر گولیاں چل گئیں،فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
اچھرہ کے علاقے میں محلہ احاطہ مول چند میں بچوں کی لڑائی ہوئی جس پر شاہ زیب نامی شخص نے فائرنگ کردی،فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں 12 سالہ نبیل، 14سالہ وقاص شامل23سالہ عمران ، 35سالہ نعیم اور 60سالہ سراج شامل ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزم شاہ زیب فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا،ڈی ایس پی سہیل کاظمی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔